مسقط جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، پی آئی اے نے بڑا اعلان کر دیا

4  جولائی  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)نے کراچی سے مسقط کے لیے ہفتے میں 2 پروازیں چلانے کا اعلان کیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کراچی سے مسقط کے لیے ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ کرے گی اس سے قبل مسقط کے لیے ہفتے میں ایک پرواز آپریٹ کی جاتی تھی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق

پرواز میں اضافہ مسقط جانے والے مسافروں کی ضرورت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔پی آئی اے ترجمان نے کہاکہ مسقط کے لیے دو پروازوں سے مسافروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے ایتھوپیا، یو اے ای، ویت نام، افغانستان سے آنے والوں پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کا اطلاق 4 آج (اتوار ) سے ہوگا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سفری پابندی ان تمام افراد پر لاگو ہوگی جو پچھلے 14 دنوں میں ان 4 ممالک میں رہے۔بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 44 ہزار 111 کیسز، 738اموات رپورٹ ہوئیں۔بھارتی وزارت صحت کیمطابق بھارت میں کوروناکی دوسری لہر کیدوران کیسز میں 86فیصد کمی دیکھی گئی ہے،جبکہ 30جون تک 12ریاستوں میں ڈیلٹاپلس ویرینٹ کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انڈونیشیامیں کورونا کے پھیلائو کے سبب سخت سماجی پابندیوں کا ا?ج سے نفاذ ہوگیا، سماجی پابندیاں 20 جولائی تک نافذ رہیں گی، پابندیوں کیتحت ریسٹورنٹس، غیر ضروری سفر، غیر ضروری ورک پلیسز بند رہیں گی۔جاوا، بالی میں سڑکوں پر چیک پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں صرف ویکسی نیشن کرانے والے افراد منفی کوروناٹیسٹ نتائج دکھانے پر طویل سفر کرسکیں گے۔دوسری جانب امریکا نے موڈرنا ویکسین کی 4ملین خوراکیں جلد از جلد انڈونیشیا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…