منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امتحان نہ ملتوی ہوں گے اور نہ ہی کینسل ہوں گے، حکومت کا امتحانات کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کو واضح پیغام

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے،امتحان منسوخ نہیں ہوں گے، طالب علم پڑھائی جاری رکھیں ادھر اُدھر کی باتوں پر دھیان نہ دیں،گزشتہ سال بھی تعلیم کا بہت حرج ہوا، بہت دیر تک سکول بند رہے، بہت ساری کمی کو پورا کرنا ہے، سکول کھولنے کا فیصلہ صوبوں پر ہے،

پچھلے سال جو امتحان ملتوی کئے گئے سب بچوں کو پاس کیا، اس سال سب صوبائی وزرا ء نے فیصلہ کیا امتحانات ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے فرزانہ عاقب کی شاعری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ فیسوں کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھے گی، یہ طے ہے کہ امتحانات ملتوی نہیں ہوں گے، طالب علم اس امید پر ہیں کہ امتحان کینسل ہوں گے، صحت کو خطرے میں ڈالے بنا جس قدر ممکن ہو سکول کھلنے چاہئیں،تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے، طالب علموں کو کہوں گا کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی امتحان ہوں گے اس لئے اپنی پڑھائی جاری رکھیں۔جو پڑھائی اسکول میں ہو سکتی ہے وہ آن لائن نہیں ہو سکتی،بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کے نقصان کو پورا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو مکمل اختیار ہے کہ چھٹیاں کریں یا نا کریں،اس دفعہ غیر معمولی حالات ہیں اب سکولوں کو کھلنا چاہیے۔فرزانہ عاقب نے اپنی کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے پانچ بچے ہیں جن میں تین انگریز اور دو اردو ہیں،بیس بائیس برس سے ادب سے منسلک ہوں،کینیڈا سے تعلیم حاصل کی،اردو میں ہمارے پاس بہت سے جوہر نایاب ہیں،میں پاکستان کو انگریزی شاعری میں رواج دوں گی۔ اس موقع پر سابق کرکٹرعاقب جاوید سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…