لندن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے جسمانی معذور کرکٹ شائق کے پیار بھرے پیغام پر جواب دیدیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ماجد مجید نامی صارف نے ایک کرکٹ شائق کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی کرسی پر بیٹھے قومی ٹیم کی کامیابیوں کیلئے دعا کررہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔پیغام کے آغاز میں وہ بابر اعظم کو بعد سلام اپنا تعارف کرواتے ہیں اور انگلینڈ میں اْن کو ویلکم کہتے ہیں۔ مداح بابر اعظم کیلئے جاری ویڈیو میں کہتے ہیں کہ میں آپ کا بہت بڑا پرستار ہوں اور ہمیشہ آپ کو سپورٹ کرتا ہوں، اللہ آپ کو ہر کامیابی سے نوازے۔جواب میں بابر اعظم اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ کے پْرجوش خیر مقدم اور نیک خواہشات کا شکریہ، آپ کیلئے بھی بہت سا پیار اور دعائیں۔