اسلام آباد (آن لائن) اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے ۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 222روپے 28 پیسے مہنگا ہوگیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق جولائی 2021ء کیلئے ہے۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1889 روپے 57 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1667 روپے 29 پیسے کا تھا۔





















