جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

datetime 30  جون‬‮  2021 |

پشاور(آن لائن)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ نے ادویات پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کے خلاف چار جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جبکہ بدھ کے روز نمک منڈی اور گردونواح کے علاقوں میں علامتی ہڑتال کی اور شعبہ چوک میں احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کا نظام بری طور پر متاثر ہو کر رہ گیا شعبہ بازار، نمک منڈی، ڈبگری گارڈن کی طرف جانے والے

راستوں پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئی ڈبگری گارڈن میں علاج کے لئے جانے والے مریضوں اور سکول سے چھٹی کے بعد گھر جانے والے طلباء وطالبات کو بھی شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ کے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ا ورنگزیب، ملک مہر الہی، ظفر شنواری اور احتشام حلیم کر رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اگر حکومت نے انکم ٹیکس کا واپس نہیں لیا تو چار جولائی کو پشاور سمیت صوبے بھر میں مکمل ہڑتال ہو گی جس کے ذمہ دار حکومت ہو گی۔ حکومت نے اپنے نااہلی چھپانے کے لئے ادویات سازوں پر انکم ٹیکس عائدکیا ہے۔ واضح رہے کہ گیس قلت کے باعث بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔ جون میں گیس کی لوڈشیڈنگ کرنے والی حکومت کہتی ہے ہم ایل این جی کے نئے ٹرمینلز کو لائسنس دینے کی بات کر رہے ہیں جبکہ پرانے ٹرمینلز کو ایل این جی مہیا کرنے میں ناکام ہیں۔روس سے معاہدے کے باوجود گیس حاصل نہیں کی جا رہی حکومت کی ترجیح فرنس آئل کی مہنگی بجلی سے مافیاز کو کھربوں روپے کا فائدہ دینے پر ہے۔مخدوم سید احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان پر ایک مافیا کا راج ہے ان کو عوام سے کوئی غرض نہیں عوام بھوکی مرتی ہے مر جائے لیکن انہوں نے آٹے کی جانبوجھ کر قلت پیدا کر کے اپنی مرضی کے ریٹ سے مارکیٹ میں آٹا دینا ہے اور اربوں روپے کمانے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جان بوجھ کر ادویات کی قلت پیدا کر کے اپنی مرضی کے ریٹ سے مارکیٹ میں بیچی جاتی ہیں بے شک کوئی بندہ ادویات نہ ملنے سے مر جائے، اسی طرح پٹرول کے جہاز سمندر میں کھڑے کر دیے جاتے ہیں اور ملکمیں قلت پیدا کرکے اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر کے کھربوں روپے کمائے جاتے ہیں،اس سارے کام کو عمران خان اور ان کے وزیر مشیر پایا تکمیل تک پہنچا کر عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکال لیتے ہیں کیونکہ اس وقت پاکستان پر عمرانی مافیا کا راج ہے انکو کوئی ادارہ کوئی ادارہ پوچھنے والا نہیں ہے،لوٹتی غریب عوام ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…