بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملک میں پہلی دفعہ موسم گرما میں بدترین گیس کی قلت

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی)ملک میں پہلی دفعہ موسم گرما میں گیس کی قلت پیدا ہو گئی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے گیس بحران میں شدت کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مختلف سیکٹرز کی گیس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق پانچ جولائی تک سی این جی سمیت دیگر سیکٹرز کو گیس کی

فراہمی بند رہے گی۔سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ کی طرف سے نان ایکسپورٹ انڈسٹری، سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تینوں سیکٹرز کو آج رات بارہ بجے سے پانچ جولائی تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔یہ فیصلہ گیس کی سپلائی کم ہونے پر کیا گیا ہے، دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔سوئی نادرن حکام کا کہنا ہے کہ 29 جون سے 5 جولائی تک نجی کمپنی کا ایل این جی ٹرمینل مرمت کے سلسلے میں بند رہے گا اور گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت پنجاب، خیبرپختونخوا میں سی این جی سیکٹر سیمنٹ اور نان ایکسپورٹ انڈسٹریل سیکٹر کو بھی گیس فراہم نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی کی بندش کے دورانیے میں مزید 144 گھنٹوں کا اضافہ کردیا۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پیر 5 جولائی کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی مطابق کنڑ پساکھی گیس فیلڈ کی بندش سے 160 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 5 جولائی کی صبح تک بند رہیں گے۔سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کا سی این جی کی بندش پر کہنا ہے کہ ملک بھر میں گیس بندش ناقابل قبول ہے، انہوں نے کہا کہ بحران بدانتظامی کا نتیجہ ہے، بندش سے سی این جی کی بندش پر کئی سو ارب کا نقصان ہو گا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…