منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ستمبر تک امریکی فوجی افغانستان سے نہ نکلے تو بھرپور کارروائی کا حق رکھتے ہیں، طالبان نے امریکہ کو صاف الفاظ میں دھمکی دیدی

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل /واشنگٹن(این این آئی)امریکی حکام کی جانب سے سفارتکاروں کی سیکیورٹی پر مامور 650 امریکی فوجیوں کے افغانستان میں رہنے کا امکان ظاہر کرنے پر طالبان ترجمان نے ردعمل دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ انخلا کی تاریخ کے بعد بھی اگر امریکی افواج افغانستان میں رہیں تو

طالبان ردعمل کا حق رکھتے ہیں۔ طالبان کا کہنا تھا کہ 11 ستمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد اگر 650 امریکی فوجی افغانستان میں رہے تو یہ معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہوگی۔ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ دوحہ معاہدے کے تحت 11 ستمبر کے بعد امریکا افغانستان سے تمام فوجیوں کے انخلا کا پابند ہے۔ دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں سرکاری افواج کو معاونت پیش کرنے کے سلسلے میں اس کی فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں مزید کہا کہ افغانستان سے امریکی سرزمین کے لیے کسی بھی خطرے کی صورت میں واشنگٹن واپس آ کر اس خطرے کے ذرائع کو نشانہ بنانے پر مجبور ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کا گڑھ بننے سے روکا جائے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز باور کرایا تھا کہ امریکی فوج کے طے شدہ انخلا کے باوجود امریکا اور افغانستان کے بیچ شراکت داری ہر گز ختم نہیں ہو گی بلکہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔بائیڈن کا یہ بیان افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات کے دوران میں سامنے آیا۔دوسری جانب افغان صدر نے زور دیا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ شراکت داری کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے آخری

مراحل میں داخل ہونے کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس کو قانون سازوں اور عسکری ذمے داروں کے شدید دباؤ کا سامنا ہے جن کا مطالبہ ہے کہ افغان حلیفوں کو طالبان کے انتقامی حملوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔بائیڈن نے اپریل میں فیصلہ کیا تھا کہ 11 ستمبر تک 2500 امریکی فوجیوں کا انخلا عمل میں لایا جائے گا۔ یہ فوجی ابھی تک افغانستان میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ امریکی انٹیلی جنس کی جانب سے گذشتہ ہفتے پیش کیے جانے والے ایک جائزے میں یہ کہا گیا تھا کہ افغان حکومت امریکی انخلا مکمل ہونے کے بعد توقع سے بھی زیادہ جلدی یعنی چھ ماہ کے اندر گر جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…