منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسرائیلی فوج کا ایران کی حساس جوہری تنصیب پر بمبار ڈرون سے حملے کا انکشاف

datetime 25  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران /تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک ایرانی جوہری مرکز پر حملہ کرنے کی کوشش میں ڈرون کا استعمال کیا ہے۔یہ مرکز سینٹرفیوجز کے لئے اجزا تیار کرتا ہے۔ادھر ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی جوہری توانائی تنظیم کی عمارت کو نشانہ بنانے والی

تخریب کاری کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جوہری توانائی تنظیم کی ایک عمارت کے خلاف تخریب کاری کی کارروائی ناکام ہوگئی۔ اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی نے بغیر کسی مزید تفصیلات کے اپنی ویب سائٹ پر اس واقعے کی اطلاع دی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جوہری توانائی تنظیم سے وابستہ مرکز کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے اس عمارت پر ہونے والا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ٹیلی ویژن نے عمارت اور اس کے مقام یا اس آپریشن کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور بڑی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش میں ویانا میں بات چیت میں مصروف ہیں۔ تین سال قبل مریکا یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک ایرانی جوہری مرکز پر حملہ کرنے کی کوشش میں ڈرون کا استعمال کیا ہے۔یہ مرکز سینٹرفیوجز کے لئے اجزا تیار کرتا ہے۔ادھر ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی جوہری توانائی تنظیم کی عمارت کو نشانہ بنانے والی تخریب کاری کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…