ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

بیوی کو خاوند کیساتھ رہنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ہائیکورٹ نے خلع سے متعلق قانونی نکات پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے خلع سے متعلق قانونی نکات پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے ہربنس پورہ کے شہباز کی جانب سے بیوی فاخرہ کے خلع کے خلاف درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا

۔شہری شہباز نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ فیملی کورٹ لاہور نے میری مرضی کے بغیر خلع کا فیصلہ دیا، شادی بچانے کے لیے بیوی سے معافی مانگنے کو تیار تھا اور معافی مانگنے سے قبل فیملی کورٹ نے خلع کا فیصلہ دے دیا۔خاتون فاخرہ نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ خاوند تشدد کرتا ہے لہذاساتھ نہیں رہ سکتی۔لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ فیملی کورٹ سے جاری خلع کے فیصلے ناقابل اپیل ہوتے ہیں اور فیملی کورٹ ایکٹ کے تحت اپیل کا حق نہ دینا بیوی کو لمبی مقدمے بازی سے بچانا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جہاں قانون میں اپیل کا حق نہ ہو وہاں ہائیکورٹ میں شہادتوں کی دوبارہ جانچ کیلئے درخواست بھی ناقابل سماعت ہوتی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا بیوی کو خاوند کے ساتھ رہنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…