جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ذی الحج کا چاند کس تاریخ کو نظر آئے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو بیٹھے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی

20 جولائی کو ہوسکتی ہے۔دس جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کا مجموعی درجہ حرارت معمول سے 1.5 ڈگری زیادہ ہو چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ اگر پارہ 2 ڈگری تک بڑھ گیا تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، چالیس کروڑ افراد کو ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑے گا۔رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ اگر دنیا کے درجہ حرارت کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو آنے والی دہائیوں میں انسانوں سمیت دنیا پر رہنے والی مختلف مخلوقات کی زندگی پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعظم کے اقدام ”کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) اپنے 500 کے وی اور 220 کے وی گرڈسٹیشنز پر 1 لاکھ پودے لگائے گی۔ اس سلسلے میں زیرتعمیر 500 کے وی گرڈ سٹیشن فیصل آباد ویسٹ میں منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ این ٹی ڈی سی ملک بھر میں گرڈ سٹیشنز پر پودے لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ملکی اداروں کی بھرپور

کاوشوں سے ماحولیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اور گرین ہاؤس گیسز کے خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔شجرکاری سے نئے گرڈ سٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیرسے متعلقہ علاقوں میں ماحولیاتی اثرات میں کمی آئے گی۔بعدازاں زیرتعمیر منصوبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر این

ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ 90 ایکڑ اراضی پر مشتمل 500کے وی گرڈ سٹیشن ویسٹ فیصل آباد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔اس گرڈ سٹیشن پر 750 ایم وی اے کے 2 ٹرانسفارمرز جبکہ 250 ایم وی اے کے 3 ٹرانسفارمرز نصب کئے جائیں گے۔ گرڈ سٹیشن پر تقریباً 9379 ملین روپے آئے گی جبکہ این ٹی ڈی سی

نے اس سے متعلقہ 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنز پہلے ہی مکمل کر لی ہیں۔ اس کی تکمیل سے متعلقہ علاقو ں کی بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے یہ منصوبہ اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے گھریلو، صنعتی، تجارتی اور زرعی صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…