اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ سالوں کے دوران کاروں کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں سامنے آئی ہے ۔ حکومت نے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے نئی ’’کار فنانسنگ سکیم‘ ‘متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق شرح سودمیں کمی کی جائے گی اور ممکنہ طور پر نئی شرح سود5سے 6فیصد ہو گی۔ وزارت صنعت کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ حکومت نئی آٹوپالیسی وضع کر رہی ہے جس میں 850سی سی سے 1000سی سی گاڑیوں تک کے خریداروں کو ٹیکس میں زیادہ چھوٹ دینے جارہی ہے ۔ ہزار سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر شرح سود بالترتیب 5 اور 6 فیصد ہونے چاہیے ۔ نئی پالیسی کا آئندہ ماہ حتمی شکل دی جائے گی ۔