اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کرپشن کے سوال پر کہتے ہیں جواب سلمان شہباز دے گا۔ایک بیان میں فرخ حبیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سلمان شہباز پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے شوگر ملز ملازمین کے ذریعے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ شہباز شریف نے کرپشن کے لئے نائب قاصد، کلرک، کیشئرز اور منیجرز کے اکائونٹس استعمال کیے۔اْنہوںنے کہاکہ جب بھی کرپشن سے متعلق سوال کیا جائے تو شہباز شریف کہتے ہیں اس کا جواب سلمان شہباز دے گا۔فرخ حبیب نے کہا کہ جب کہ شہباز شریف نے سلمان شہباز کو ملک سے فرار کرایا ہوا ہے