پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

datetime 22  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ پیر کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ شہباز شریف کی 20 سال کی کارکردگی کا ان کے پانچ سال اور موجودہ کے پی حکومت کے تین سال سے موازنہ کرلیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ میاں صاحب کی

کارکردگی اچھی ہوتی تو پنجاب انہیں مسترد نہیں کرتا، انہیں ایسی شکست دی ہے کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کو تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں لوگوں کے پاس گاڑیاں ہیں اچھا رہن سہن ہے،بتائیں کہاں غربت ہے؟ہمارے صوبے میں کوئی کچا گھر دکھا دیں،پھر کہوں گا ملک پیچھے جا رہا؟مہنگائی پوری دنیا میں ہو رہی ہے،غربت کا سارا ڈرامہ ہے، ہمارے صوبے میں پیدا کر کے دکھا دیں چیلنج کرتا ہوں ، کے پی کے کے عوام نے ہمیں ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے منتخب کیا جو تنقید کرنے والوں کے منہ پر ایک تھپڑ تھا اور انشااللہ ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کی حکومت ی کارکردگی کو دیکھ کر عوام ان کے منہ پر تھپڑ رسید کریں گے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے غربت سے متعلق جملوں پر حکومتی اراکین کے قہقہے لگا تے رہے اور ایک حکومتی رکن نے کہہ دیا کرک میں غربت ہے جس پر پرویز خٹک نے جواب دیا ہے کہ وہاں ہو گی ملک میں کوئی غربت نہیں،عمران خان کے صحیح فیصلوں سے ملک کی اکانومی بہتر ہوئی،مہنگائی ہوگی تو ملک چلے گا کارخانے چلیں گے زراعت ہوگی ،مہنگائی نہیں بڑھے گی تو ملک رک جائے گا ۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ لوگوں نے ملک کیلئے جانیں دی ہیں،

ہمیں ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے، ہم سب کو سوچنا چاہیے کہ ہم نے ملک کو کیا دیا ہے، پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا ہے ہمیں بھی ملک کو کچھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہترین بجٹ پیش ہوا ہے جو سارے ملک میں معاشی انقلاب لانے کا بجٹ ہے۔ اس کا نتیجہ اس وقت سامنے آئیگا جب ملک میں ترقی ہوگی۔ انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں پتہ ہے کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی اتنی

اچھی ہے کہ لوگ پی ٹی آئی کی حکومت کو ہی آئندہ ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ان کے دور حکومت میں ان پر ہمیشہ تنقید کی گئی تاہم ہماری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے عوام نے ہمیں ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے منتخب کیا جو تنقید کرنے والوں کے منہ پر ایک تھپڑ تھا اور انشااللہ ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی کو دیکھ کر عوام ان کے منہ پر تھپڑ رسید کریں گے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…