پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

کرپشن کے ایک درجن نئے میگا سکینڈلز کا تعلق حکومت کیساتھ ہے،پی ٹی آئی مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کا سونامی لائی، سراج الحق

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے حکومت امریکہ سے ہونے والے معاہدے قومی اسمبلی میں پیش کرے،وزیر اعظم کا اڈے نہ دینے کا اعلان بجا ہے،کرپشن کے ایک درجن نئے میگا سکینڈلز کا تعلق حکومت کیساتھ ہے،پی ٹی آئی مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن کا سونامی لائی۔نیب کا ادارہ نا

کام اور خود قابل احتساب ہے،احتساب کے نام پر ڈرامہ اب انتقام میں بدل چکا ہے،حکومت میں کرپٹ مافیا موجیں کر رہا ہے،اپوزیشن کو دبانے کے لیے نیب کا استعمال کیا جا رہا ہے،نیب کو اپنا غیر جانبدارانہ کردار ثابت کرنا چاہئے،حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں عوام کو مسلسل دھوکہ دیا اور کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا،بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی حکومت قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے چھ یوٹرن لے چکی،دنیا بھر میں مسلمانوں کو تقسیم کر کے نشانہ بنایا جا رہا ہے، ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ علما ئے کرام کو کردار ادا کرنا ہوگا،مسلمانوں کو آپس میں اختلافات ختم کر کے اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے،ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں خواتین کی عزت اور ان کا مستقبل محفوظ ہو۔مغرب کے ایجنڈے پر کام کرنے والے ادارے انسانیت اور خاندانی نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں،خواتین کو وراثت میں ان کا حق دیا جائے اور الیکشن کمیشن ایسے مرد کو الیکشن میں حصہ نہ لینے دے جو اپنی بہن کو وراثت میں حق نہ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کنونشن، خواتین کے اجتماع اور ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت نے اپنی مرکزی اور صوبائی ٹیم کے ساتھ تین روزہ دورے کے دوران دعوتی، تربیتی اور تنظیمی سرگرمیوں کے علاوہ بار کونسل، تاجر برادری، کسانوں،

طلبہ اور موثر شخصیات سے ملاقاتیں کی۔ امیر جماعت وسطی پنجاب جاوید قصوری اور ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔سراج الحق نے وزیراعظم کی طرف سے امریکہ کواڈے نہ دینے کے اعلان کے بعدامریکہ سے ہونے والے تمام معاہدوں کوپارلیمنٹ میں لانے اورقوم کوآگاہ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قوم

کو شبہ ہے کہ اگرحکومت نئے معاہدے نہیں کررہی توپرانے معاہدوں کی تجدیدکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے الیکشن سے متعلق بنائے گئے قوانین ناقابل قبول ہیں، اپوزیشن اور حکومت مشترکہ طور پر شفاف الیکشن کا لائحہ عمل بنائیں۔ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا عالمی مالیاتی اداروں کا ایجنڈا ہے۔ آئی ایم ایف کی

شرائط پر بنایا گیا بجٹ پیش کیا گیا، موجودہ حکومت نے عوام کو دھوکا دیا، کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے احتساب کے نام پر ڈرامہ کیا جو انتقام میں بدل چکا ہے۔ یہ کیسا احتساب ہے جو حکومت میں ہے اس کا احتساب نہیں ہوتا، اپوزیشن کو دبانے کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ نیب کو چینی، ادویات اور آٹے کے اسکینڈل پر بھی نوٹس لینا چاہیے۔امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان مزید کسی کی جنگ لڑنے کا متحمل

نہیں ہو سکتا،اڈے نہ دینے کا وزیر اعظم کا بیان بجا ہے۔ ہمارے ملک کے 70ہزار لوگ پہلے ہی کسی کی جنگ کا ایندھن بن چکے ہیں۔امریکہ سے ہونے والے تمام معاہدوں کو قوم کے سامنے لانا چائیے سراج الحق کہاکہ اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے۔ملک میں اسلام کے نفاذ کے لیے خواتین کو بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…