ریاض (این این آئی)سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے غیر ملکی مسافروں اور ان کے ساتھ آنے والے دوسرے افراد کی مملکت سے واپسی سے قبل کرونا ویکسین لگوانے سے متعلق ڈیٹا کا اندراج لازمی قرار دیا ہے تاکہ ان کی روانگی سے قبل ویکسین کے اعداد و شمار
کی رجسٹریشن مکمل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سول ایو ایشن اتھارٹی نے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے کرونا ویکسین سے متعلق ڈیٹا کا اندراج لازمی کرائیں اور سعودی عرب سے واپس جانے والے غیرملکیوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن لازمی کرائیں۔ اس حوالے سے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ہوائی اڈوں اور بری اور بحری گذرگاہوں پر مسافروں کوکرونا ویکسین لگوانے سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے میں انتظار سے نہ گذرنا پڑے۔جنرل پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے سعودی عرب آنے والے تمام غیر ملکی مسافروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ آمد سے قبل آن لائن ویکسین کا اندراج کریں۔ اس کا مقصد انٹری کے عمل کو تیز کرنا اور انٹری پوائنٹس پر ان کا وقت بچانے میں کردار ادا کرنا ہے۔اس رجسٹریشن میں خلیج تعاون کونسل ممالک کے شہری ، ہر طرح کے نئے ویزا رکھنے والے مسافر، ،ملک مقیم دوسرے ملکوں کے شہری ویکسین لگوانے کے پابند ہیں۔مملکت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلا کو محدود کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت ، داخلے کے طریقہ کار کو مکمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔