اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پریشان ہونے کی اب کوئی ضرورت نہیں کیونکہ۔۔۔ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، امریکہ ، انگلینڈ،سپین میں رہنے والے پاکستانیوں کوزبردست سہولت فراہم

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت خارجہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالہ کیلئے “ایف ایم پورٹل”قائم کر دیا گیا۔اس سلسلے میں  وزارتِ خارجہ میں “ایف ایم پورٹل” کی تعارفی تقریب ہوئی۔وزارتِ خارجہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے وژن ایف او کے تحت وزارتِ خارجہ میں بہت سے اقدامات اٹھائے گئے،ایف ایم پورٹل

بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔تعارفی تقریب میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔تقریب کے آغاز میں “ایف ایم پورٹل” کے خدوخال اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی ۔بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالہ کیلئے کیے گئے اقدامات کو اس ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے خود ملاحظہ اور اس پورٹل کے ذریعے اپنی تجاویز بھی ارسال کر سکیں گے۔اس پورٹل کو ابتدائی طور پر وزارتِ خارجہ اور 5 پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ،جن میں جدہ، دوبئی، بارسلونا،لندن اور نیویارک میں قائم پاکستانی سفارتخانے شامل ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت نو ملین سے زیادہ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں،ہمارے بہت سے سفارت خانوں کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس مرتبہ ہماری ترسیلات زر 29 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں جس کا سہرا بیرون ملک مقیم

پاکستانیوں کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہتر خدمت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فیصلہ سازی میں شمولیت کا حق دینا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور اس حوالے سے قانون سازی کا آغاز

کر دیا گیا ہے،ہم دوہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن میں شمولیت کا حق دینا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈیجیٹل روشن پاکستان سے بہت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے،ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ابتدائی طور پر اس “پورٹل” کو پانچ مشنز میں رایج کر رہے ہیں اور بہت جلد ہم اسے تمام مشنز میں رایج کریں گے، وزیرخارجہ نے کہا کہ میں اس پی ایم پورٹل کی خود نگرانی کروں گا، اس پورٹل کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے ذریعے کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…