منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم ہائوس اور سیکرٹریٹ اخراجات میں18 کروڑ40 لاکھ روپے اضافہ

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آ ن لائن) نئے بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ، وزیر اعظم آفس (انٹرنل) کے اخراجات میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے اضافہ جبکہ وزیراعظم آفس (پبلک) کے لیے 17 کروڑ 20 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ۔بجٹ دستاویز کے مطابق

وزیراعظم ہاؤس کے لیے آئندہ مالی سال 2021-22ء میں مجموعی طور پر اخراجات کا تخمینہ 40 کروڑ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ مالی سال 2020-21ء کے دوران یہ اخراجات 38 کروڑ 90 لاکھ روپے ہیں۔اس لحاظ سے وزیراعظم آفس کے اگلے مالی سال کے اخراجات میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافہ ہے جس میں وزیراعظم سمیت دیگر افسران و ملازمین کی تنخواہوں و الاؤنسز کی مد میں 31 کروڑ 11 لاکھ 46 ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران یہ اخراجات 29 کروڑ اٹھارہ لاکھ 43 ہزار روپے تھے۔وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین سے متعلق اخراجات میں اگلے مالی سال 2021-22ء کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 93 لاکھ تین ہزار روپے کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس (پبلک) کے اخراجات کے لیے اگلے مالی سال2021-22ء کے بجٹ میں مجموعی طور پر 52 کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے نظر ثانی شدہ بجٹ میں یہ رقم 34 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی اس لحاظ سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں 17 کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…