اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

10,15سال بعد پاکستان کاایسا مثبت بجٹ دیکھا شبر زیدی بھی حکومت کے گن گانے لگے

datetime 13  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (اے پی پی)ماہر ٹیکس امور شبر زیدی نے کہا ہے کہ یہ بجٹ ہر حوالہ سے عوام دوست بجٹ ہے۔میں نے دس پندرہ سال بعد پاکستان میں مثبت بجٹ دیکھا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ پہ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں ایسی کوئی چیزنہیں دیکھی جوکسی بھی طبقے کو تنگ کرے۔ جو اکنامک سروے آیا

تھا یہ بجٹ اسی کا عکس ہی اور اس سے بہتر معاشی منصوبہ بندی شاید ایسی صورتحال میں ممکن نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے آرٹیکل میں لکھا تھاکہ پاکستان میں ٹیکس ریونیوکہاں سےجمع ہوتاہے۔ اب لوگ سوال کررہے ہیں کہ ایک ہزار ارب روپے ٹیکس کہاں سے جمع ہوگا۔ متوقع امپورٹس 55 ارب ڈالرہیں جو پچھلی سال سے6 سے7ارب ڈالرزیادہ ہیں۔ اس لیے صورتحال کو بہت بری کسی بھی طریقے سے نہیں کہا جاسکتا۔ درآمدات بڑھنے کا ٹیکس لگالیں توتقریبا400 سے500ارب روپے بڑھ جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں امپورٹس 50 سے نیچے رہیں جواچھی بات ہے۔اب 400 سے 500 ارب ریگولر درآمدات پر ٹیکس سے آئے گا۔حکومت نے ایس ایم ای ٹیکسیشن کی نئی اسکیم متعارف کرائی ہے اور ایس ایم ای ٹیکسیشن میں ٹیکس ریٹ کم کرکے7.5فیصد کردیاہے۔ شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ٹریک اینڈ ٹریس کے نتائج آنے میں وقت لگے گا۔بینکوں پر کیش ود ہولڈنگ ختم کرنا بھی صحیح قدم ہے۔

میں نے بھی یہ کام کرنے کی کوشش کی تھی مگر میں ناکام ہوگیا تھا مگر شوکت ترین صاحب نے یہ کام کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔ہمارا ایف بی آر کا عملہ شدید نالاں ہوگا اس بجٹ سے جو آج حکومت نے پیش کردیا ہے۔ پہلی دفعہ سیلف سسمنٹ سسٹم کو ٹھیک کیا ہے اوراس بجٹ میں

ہراساں کرنے والے افسران کے ہاتھ پیرکاٹ دیئےگئے ہیں جس سے عوام میں سے خوف کا خاتمہ ہوگا۔شبر زیدی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اوز کے ہاتھ سے تمام طاقت ختم کردی گئی ہے۔متعارف کرائی گئی سیلف سسمنٹ سکیم پوری طرح فعال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے افسران اورعملہ اس بجٹ سے شدید نالاں ہوگا،حکومت کو ٹیکس چور مافیا اورافسران کاگٹھ جوڑ روکنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…