اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

والدین نے بچوں کو گرمی کے شدید موسم میں سکول بھجوانے سے انکار کر دیا

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)ملک بھر کی طرح جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی گرمی کی شدت جمعہ کو بھی برقرار ہی،درجہ حرارت 43 سے بھی زائد ہوگیا ،سخت گرمی میں زیادہ تر والدین نے بچوں کو سکول نا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا-تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی

طرح جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہی ،باربار لوڈشیڈنگ نے بھی لوگوں کو بے حال کردیا ۔والدین کے مطابق سخت گرمی میں فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریڑن ڈائریکٹوریٹ اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر انتظام سرکاری سکولوں میں بچوں کے کمروں میں پنکھے خراب یا ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہوا اور پینے کے صاف و ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی نہیں ،جڑواں شہروں میں شدید گرمی کی لہرکی وجہ سے سکول جانے والے بچے مشکلات سے دوچار ہیں- گرمیوں کی چھٹیاں کرنے کے دنوں میں سکول کھولنے اور امتحانات کے فیصلے نے لاکھوں طلباء و طالبات کی زندگیاں داؤپر لگادی گئیں ،شدید گرمی اور حبس میں سکولوں کو کھولنے پر والدین سراپا احتجاج بن گئے ہیں ، وزیر اعظم پورٹل پر درخواستوں اور وزیر تعلیم کوباربار توجہ دلانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ، شدید گرمی اور حبس میں وفاقی وزارت تعلیم نے سکولوں کو کھولنے کے احکامات دیئے جس پر بچوں کے والدین تشویش میں مبتلا ہیں-والدین کے مطابق شدید گرمی میں وزارت تعلیم کے اس اچانک فیصلے سے بچوں کے بیمار ہورہے ہیں- والدین کے مطابق تعلیم مذاق نہیں ہے موجودہ حکومت کورونا کے بعد سے شعبہ تعلیم کو غیر سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے جب جی چاہتا تعلیمی ادارے بند کردیتے جب دل کرتا ہے ادارے کھول دیتے ہیں-دوسری جانب والدین نے بچوں کو گرمی کے شدید موسم میں سکول بھجوانے سے انکار کر دیا، تبدیلی سرکار کی تبدیلی بچوں کیلے خطرناک ھے گرمی کے شدید موسم میں جبکہ بجلی بار بار بند ھورھی ھے ان حالات میں سکولوں میں بچوں کو بھجوانا ان کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ھے بچوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کا شکوہ بھی کیا جبکہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بازاروں میں بھی ہوکا عالم ھے شہر بھر میں بجلی کی بار بار بندش نے عوام کیلے مزید مشکلات پیدا کردیں-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…