اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں بھی مہنگی کر دی گئیں

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی کر دیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی

کرنے کی تجویز ہے۔مالی سال 2021-22 کے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے 87 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جمعے کو جاری اعداد و شمار کے مطابق سی پیکک کے مغربی روٹ کیلئے 42 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں دھابیجی، رشکئی، فیصل آباد اور بوستان زونز کے قیام کے لیے 7 بلین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے خوردنی تیل ، گھی اور فولاد سستا ہو گا ، حکومت نے فیڈر ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی۔ جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ خوردنی تیل ، گھی اور فولاد پر فیڈر ایکسائز ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے،اس کے علاوہ آم، کینواور سیب سمیت پھلوں کت جوس سستے ہوں گے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آم، کینواور سیب سمیت پھلوں کے جوس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی وزارت صحت کیلئے 28 ارب روپے اور کورونا وبا سمیت دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عالمی وبا کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ایک ارب ڈالر خرچ ہوں گے،جون 2022 تک 1o کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…