اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرکے حکومت نے گاڑیوں کی کمپنی کوفائدہ دیا ، مفتاح اسماعیل کی شدید تنقید

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وزیرخزانہ اور رہنما (ن )لیگ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی روایات توٹیکس لگانیکی تھی لیکن ایسا نہیں کیاگیا ۔ ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی روایات توٹیکس لگانیکی تھی لیکن ایسا نہیں کیاگیا، حکومت براہ راست ٹیکسزنہیں لگارہی لیکن بالواسطہ ٹیکسز بڑھیں گے۔مفتاح

اسماعیل نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرکے حکومت نے گاڑیوں کی کمپنی کوفائدہ دیا ،سوچ رہاتھا حکومت تنخواہوں میں20فیصداضافہ کریگی لیکن ایسانہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کی وجہ سے موجودہ حکومت کو فائدہ ہوا ہے زرمبادلہ ذخائربڑھے ہیں جو خوش آئندبات ہے، کوروناکی وجہ سے ٹریول کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر بڑھے، میں تو چاہتا ہوں گروتھ بڑھے لیکن مشکل ہی لگتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل تنقیدی موڈ سے نکلیں گے تو حکومتی اقدامات کی تعریف کریں گے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 40 تا 60 لاکھ گھرانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا پروگرام تشکیل دید یا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیر مملکت نے کہاکہ 40 سے 60 لاکھ گھرانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے کامیاب پاکستان پروگرام دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ہر گھرانے کو کاروبار کے لیے 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرض دیے گئے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ کاشت کار کو فصل کے لیے 1 اعشاریہ 5 لاکھ روپے کا بلادسود قرض دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ کاشت کار کو ٹریکٹروں اور مشینری کے لیے 2 لاکھ روپے بلاسود قرض دیں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ 40 سے 60 لاکھ گھرانوں کو کم لاگت والے گھروں کے لیے 20 لاکھ تک سستے قرضے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ اور ہر گھر سے ایک فرد کو فنی تعلیم دیکر معاشی طور مضبوط بنایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…