اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

انٹرنیٹ ڈیٹا پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ ، حکومت نے وضاحت کر دی

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ نے بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی منظوری نہیں دی ۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کے کچھ دیر بعدمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ نے

انٹرنیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی منظوری نہیں دی ہے اور اسے قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیے جانے والے فنائنس بل میں شامل نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک تجویز دی گئی کہ انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی GB پانچ روپے ٹیکس لگایا جائے تاہم وزیراعظم اور کابینہ نے اسے منظور نہیں کیا ، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انٹرنیٹ تک رسائی ہر شخص کو ہونی چاہیے اس لئے انٹرنیٹ پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ تا کہ یہ عام آدمی کی قوت خرید میں رہے،واضح رہے کہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران تجویز پیش کی کہ تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی کال، انٹر نیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔اس کے تحت جونہی موبائل صارف کی کال تین منٹ سے بڑھے گی تو اس کے موجودہ ریٹس کے علاوہ فی کال ایک روپیہ اضافی چارج کیا جائے گا۔انٹرنیٹ کے موجودہ ریٹس پر پانچ جی بی سے زائد انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ہر جی بی پر پانچ روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔انٹرنیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کے اعلان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا جس کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ کے استعمال پر ٹیکس واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی بجٹ سال2021-22ء میں پٹرولیم ڈویژن کے

ملازمین کی تنخواہوں ،الاؤنسز سمیت دیگر اخراجات میں اضافہ کرتے ہوئے20ارب 63کروڑ90لاکھ روپے کی رقم مختص کرنے کی سفارش کی ہے،جس میں پٹرولیم ڈویژن کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں168,855,000،الاؤنسز211,465,000،ریگولر الاؤنسز188,575,000،ملازمین کی بھرتیوں

کی مد میں 11,900,000،اثاثہ جات کی مد میں4,069,000،تعمیر ومرمت کی مد میں42لاکھ23ہزار روپے،مجموعی طورپر گرانٹ سبسڈی اور قرضوں کی مد میں شامل ہیں۔اسی طرح مجموعی طور پر20 ارب63 کروڑ90لاکھ روپے کی بجٹ میں منظوری کی سفارش کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…