اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )شہریوں کو خوشخبری ،وفاقی حکومت نے ’’میری گاڑی اسکیم‘ ‘متعارف کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی بجٹ برائے سال 2020-21 پیش کرتے ہوئے کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی
جانب سے متعارف کردہ اسکیم کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جب کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں چھوٹی گاڑیاں اور نئی موٹرسائیکلیں خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس ، ایکسائز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹیاں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جس سے ممکنہ طور پر گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہو گی۔ صرف یہی نہیں بلکہ نئی موٹر سائیکل کے مختلف برانڈز پر اور ٹریکٹر کے نئے ماڈلز پر بھی ٹیکس کم کرنے کی تجویز ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق گاڑی کی قیمت میں ٹیکس کم کرنے سے 15 سے 20 ہزار روپے کمی ہوگی جبکہ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 5 سے 10 ہزار روپے قیمتوں میں کمی آئیگی ۔