منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

مالی سال2021-22 :کریڈٹ کارڈ  استعمال کرنے والوں کیلئے سکیم کا اعلان

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن  لائن) مالی سال2021-22 کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے مختلف بینکوں کے کریڈٹ کارڈ  صارفین کو خوشبخری سنا دی ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کیلئے انعامی سکیم کا اعلان کیا گیا ہے تا کہ

صارفین کریڈٹ کارڈ کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔اس سکیم کے تحت صارفین کی جانب سے زیادہ سے زیادہ کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے پر سالانہ ہزاروں روپے کی بچت ہوگی۔دوسری جانب  مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں بھاشا اور داسو ڈیم کے لئے84 ارب 10 کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کیلئے 84 ارب 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،سندھ کے چھوٹے ڈیمز کیلئے 25 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ کچھی کینال ، آواران، وینڈر اور پنجگور ڈیم کیلئے 8 ارب 20 کروڑ روپے متخص کئے۔پنجاب میں غیر اور پپین ڈیم کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔دستاویزات کے مطابق   ٹرانسمیشن سسٹم کی اپر گریڈیشن کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،  کراچی کے کے ٹو ، کے تھری کوسٹل پاور پراجیکٹ کیلئے 16 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کیلئے بجٹ میں 4 ارب 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سکھی کیناری منصوبے سے بجلی کے حصول کیلئے 5 ارب 50 کروڑ روپے روپے مختص  کئے گئے۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجٹ سے پی ڈی ایم کے علاوہ پورا ملک خوش ہو جائے گا ۔جمعہ کے روز وفاقی حکومت  کے  مالی سال2021-22 کا بجٹ پیش  کرنے سے قبل  وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ 2 بجکر50 منٹ پر پارلیمنٹ ہائوس پہنچے جہاں پر ایوان کی گیلری میں صحافیوں نے وزیر اعظم کو گھیر   لیا اور ان سے سوال کیا  گیا کہ کیا بجٹ عوام دوست ہوگا ؟جس کا وزیر اعظم عمران خان نے  مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام دوست ہی ہے ،سب خوش ہوں گے بلکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے علاوہ پورا ملک خوش نظر آئے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…