اسلام آباد (این این آئی) مالی سال 2021-22کے بجٹ میں موبائل فون کے استعمال پر وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موبائل سروسز پر موجودہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد ہے، عام شہری پر بوجھ کو کم کرنے کیلئے تجویز ہے
کہ اگلے مالی سال کیلئے اس شرح کو کم کر کے دس فیصد کردیا جائے، تجویز ہے کہ اس کو بتدریج 8 فیصد کم کردیا جائے۔ وفاقی حکومت نے مختلف سروسز پر ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی۔ جمعہ کو بجٹ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایاکہ مختلف سروسز (خدمات) پر منافع کا مارجن کم ہے اور عائد ود ہولڈنگ شرح بہت زیادہ ہے جس سے ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تجویز ہے کہ آئل فیلڈ سروسز، ویئر ہاؤسنگ سروسز، سیکیورٹی سروسز، کولیٹرل مینجمنٹ سروسز اور ٹریول اینڈ ٹور سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو آٹھ فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کردیا جائے۔ وفاقی حکومت نے ڈسپوزل آف سیکیورٹیز پر کیپٹل گین ٹیکس میں کمی کر دی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کو بتایاکہ کووڈ19 وباء کی وجہ سے کیپٹل مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے ان دو سالوں میں سٹاک مارکیٹ کو ملنے والی مشکلات کو کم کرنے کیلئے تجویز ہے کہ کیپٹل گین ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد تک کردیا جائے۔ مالی سال 2021-22کے بجٹ میں موبائل فون کے استعمال پر وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موبائل سروسز پر موجودہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد ہے، عام شہری پر بوجھ کو کم کرنے کیلئے تجویز ہے کہ اگلے مالی سال کیلئے اس شرح کو کم کر کے دس فیصد کردیا جائے، تجویز ہے کہ اس کو بتدریج 8 فیصد کم کردیا جائے۔