منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

بجٹ سے سب خوش ہوں گے، وزیراعظم عمران خان

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی /آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجٹ سے سب خوش ہوں گے۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔اس موقع پر صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ خان صاحب کیا

عوام دوست بجٹ ہوگا؟ اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہاک ہسب خوش ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی کابینہ نے مالیاتی بل 2021-22 منظور ی دیدی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فنانس بل اور بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےموبائل فونز پر ٹیکسز لگانے کی بھی منظوری دے دی ہے۔مالی سال2021-22 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ارمانوں پر پانی پھر گیا۔حکومت نے تنخواہ اور پنشن کی مد میں صرف 10 فیصد اضافہ کر کے ملازمین کو لالی پاپ دیدیا۔وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے اور فنانس بل 2021 کی منظوری دے دی ہے،، کابینہ نے انٹرنیٹ پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی، اور موبائل فون پر ٹیکس بھی محدود کر دیا گیا۔وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بجٹ میں احساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے، بجلی اور خوراک کے شعبے میں سبسڈی بڑھائی جارہی ہے، اور کامیاب جوان پروگرام اور ہاوسنگ منصوبوں کے لیے گرانٹس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں36 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اور آئندہ سال ترقیاتی بجٹ میں 2 ہزار 102 ارب روپے رکھے جائیں گے، وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 867 ارب سے بڑھاکر 1 ہزار 202 ارب روپے رکھا گیا ہے، پنجاب کے سرکاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 500 ارب، سندھ کیلئے 321 ارب، خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 248 اور بلوچستان کیلئے 133 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ موٹر وے، ہائی وے، بین الصوبائی شاہراؤں، ائیر پورٹس اور ریلوے پروجیکٹس کیلئے 244 ارب روپے رکھے گئے ہیں، خیبرپاس اکنامک کوریڈور پروجیکٹ کے لئیساڑھے8ارب، گوادرایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے 1 ارب 10کروڑ، ریلوے مین لائن ایم ایل ون کے لئے 6 ارب 20 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے، دیامر بھاشہ، مہمند اور داسو ڈیم کے لئے ساڑھے 84 ارب روپے رکھے جائیں گے، جب کہ 78 ارب سی پیک ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کے منصوبوں،7 ارب رشہ کئی، فیصل آباد، بوستان اسپیشل اکنامک زونز کیلئے رکھے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…