ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے تعلیمی اداروں میں  گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ بچے ایک سال سے چھٹیاں منا رہے ہیں، امتحانات مکمل ہو جائیں، دو ہفتے بعد سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دے دیں گے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اساتذہ کو تعلیم کے

علاوہ ہر مسئلے پر الجھایا گیا تھا ہم اساتذہ کے لئے اہم اقدامات کرنے جا رہے ہیں، ای ٹرانسفر کے ذریعے پچھلے سال 70 ہزار تبادلے کیے، پورٹل سے تبادلوں کیلئے رشوت کا خاتمہ ہوگیا، پہلے رشوت دے کرآرام سے تبادلہ ہو جاتا تھا، اساتذہ کی چھٹیاں بھی ای لیو کے ذریعے کر دی گئیں ہیں، ای ریٹائرمنٹ کے تحت ایپ سے ریٹائرمنٹ کیلئے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی اے سی آر پر دستخط کیلئے 10 سال لگ جاتے تھے، رشوت کے بغیر اے سی آر پر دستخط نہیں کیے جاتے تھے، اے سی آر کا نظام بھی آن لائن کر دیا ہے، ٹیچرز کی اے سی آر 6 دن میں دستخط کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار جانچنے کیلئے والدین کیلئے بھی ایپ متعارف کرا رہے ہیں، ماں باپ ایپ سے بچے کیلئے قریبی سکول کا انتخاب کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…