منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سعود ی عرب،جزیرہ شریرہ سیاحوں کی جنت، جزیرہ کو پل کے ذریعے ملانے کے لیے ریڈ سی اور ارکیروڈن میں معاہدہ

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی نے عالمی سطح کے جدید سیاحتی منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی نے جزیرہ شریرہ تک پل کے ذریعے سیاحوں کی رسائی یقینی بنانے کے لیے ارکیروڈن کمپنی کے ساتھ ایک پل کی تعمیر کا معاہدہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی

کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 33 کلو میٹر پر پھیلا جزیرہ شریرہ سیاحوں کی جنت بن سکتا ہے۔ اس تک رسائی کے لیے 12 کلو میٹر طویل پل سمندر کے اوپر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کام ریڈ سی اور آرکیروڈن دونوں مل کر مکمل کریں گی۔خیال رہے کہ ارکیروڈن دنیا بھر میں سمندر میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ایک بڑی کمپنی ہے کو بین الاقوامی سطح کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ کمپنی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت ارکیروڈن انجینیرنگ، سامان کی فراہمی اور جزیرہ شریرہ کے پل کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کریگی۔پل کے تین حصے ہیں۔ پہلے حصے کی لمبائی 36 میٹر ہوگی۔ اس کے بعد پل کا مرکزی حصہ ہے۔ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جان باگانو نے ایک بیان میں کہا کہ پل کی تعمیر کے بعد جزیرہ شریرہ تک سیاحوں کی براہ راست رسائی ممکن ہوجائے گی جس کے بعد ہم اگلیمرحلے کے مرکزی ہدف یعنی جزیرے کو سیاحتی مقاصد کے لیے تیار کرنے کیاور قریب ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پل ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ پل نہ صرف جزیرہ شریرہ تک رسائی فراہم کرے گا بلکہ اطراف کے دیگر جزیروں تک فاصل کم کردے گا۔ سعودی عرب کی ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی نے عالمی سطح کے جدید سیاحتی منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی نے جزیرہ شریرہ تک پل کے ذریعے سیاحوں کی رسائی یقینی بنانے کے لیے ارکیروڈن کمپنی کے ساتھ ایک پل کی تعمیر کا معاہدہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…