اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا بڑا فیصلہ فرانس سے متعدد مصنوعات کی درآمد پر پابندی لگا دی

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے برڈ فلو کے پھیلا کے خطرے کے پیش نظر جمہوریہ فرانس کے تین علاقوں لینڈز،پیرینیز اٹلانٹک اور گیرس سے گوشت انڈے اوران کی مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ پابندی کا فیصلہ ان علاقوں میں انتہائی پیتھوجینک ایوی انفلوئنزا کے نئے پھیلنے کے اورعالمی ادارہ برائے تحفظ حیوانات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا ۔اتھارٹی نے مرغی کے گوشت ، انڈوں اور ان کی برڈ فلو کے خطرات سے محفوظ مصنوعات کوعارضی پابندی کے فیصلے سے مستثنی قرار دیا ہے ، بہ شرطیکہ وہ صحت کے تقاضوں اور معیارات پر پورا اتریں۔ اس حوالے سے فرانس کی جانب سے خصوصی سرٹیفکیٹ دینا ہوگا تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ یہ مصنوعات صحت کے لیے مضر نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…