پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

گھوٹکی ٹرین حادثہ سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے حکومتی نااہلی سے پردہ اٹھا دیا

datetime 7  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،رحیم یا رخان( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین حادثہ المناک سانحہ ہے ،امدادی کام تاخیر سے شروع ہونے کے باعث باعث جانی نقصان زیادہ ہوا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جہاں حادثہ ہوا وہاں کے ٹریک کا حصہ خونی ٹریک بن چکاہے ،ناقص مینٹیننس بھی ایک وجہ ہے ،

سگنلنگ نظام کی کمزوری کے باعث دوسری ٹرین ٹکرائی ،ریلوے نئے ٹریک اورالیکٹرانک سگنلنگ کے وسائل نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریلو ے کے ترقیاتی بجٹ پر 60%کٹ لگایا،ٹریک مینٹیننس کا بجٹ بھی گھٹایا گیا،واحد حل سی پیک کے تحت ایم ایل ون پراجیکٹ کی تکمیل ہے جوحکومتی نااہلی کے باعث 3 برس تاخیرکا شکار ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ االلہ کریم سے دعا ہے کہ شہداء کی مغفرت کرے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔دوسری جانب شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کا علاج جاری ہے ‘ان زخمیوں کے نام درج ذیل ہیں محمد اسلم ولد گمیر خان عمر60سال ایڈریس اسلام نگر محلہ سیکٹر4/Fکراچی، مقبول احمد ولد اقبال عمر25سال ڈھرکی ڈسٹرکٹ گھوٹکی، خلیل الرحمن ولد عبدالعلیم عمر19سال ایڈریس ڈھرکی ڈسٹرکٹ گھوٹکی، آسیہ ولد محمد عمران عمر27سال ایڈریس لودھراں’روبینہ ولد احسن الہی عمر22سال ایڈریس نامعلوم، عذرا ولد اللہ رکھا عمر30سال ایڈر یس

کراچی’نصیر ولد اکبر عمر45سال ایڈریس سیالکورٹ، اعجاز حسین عمر 55سال ولدیت و ایڈریس معلوم نہیں’ممتاز بی بی ولد اللہ دتہ عمر38سال ایڈریس کراچی، سمیع ولد شہزاد ایڈریس خانیوال’حسین ربانی ولد ربانی ایڈریس کراچی، اللہ دتہ ولد بشیر احمد عمر42سال ایڈریس کراچی’بشیر احمد ولد پٹھانے خان عمر50سال ایڈریس خانیوال، آفتاب ولد ایاز حسین عمر17سال

ایڈریس فیصل آباد’آفتاب ولد ایاز حسین عمر17سال ایڈریس فیصل آباد، بابر ولد فیاض عمر 7سال ایڈر یس لودھراں’یاسمین عمر22سال ایڈریس کراچی، حفصہ ولد حضور عمر10سال ایڈریس کراچی’گل شبیر ولد ولایت خان عمر57 ایڈریس کراچی، محمد اسحاق ولد بڈن خان عمر60سال ایڈریس حیدر آباد’خدا داد عمر19سال ایڈریس پنڈی بھٹیاں، کائنات عمر 20سال

ایڈریس کراچی، کوثر ولد مہدی عباس عمر40سال ایڈریس کراچی ‘اوید اخترولد نور الہی عمر42سال ایڈر یس کراچی،گْل صاحب عمر35سال، مشرف ولد طفیل عمر40سال ایڈریس ملتان، دلاور و لد ارشد عمر22سال ایڈریس خانپورخالد بن ولید ولد ولید عمر4ماہ ایڈریس کراچی کی ڈیڈ باڈی شیخ زید ہسپتال موصول ہوئی دیگر زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…