جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

جب تک تمام پاکستانیوں کو کورونا ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہونگی،حکومت کا دو ٹوک اعلان

datetime 5  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جب تک تمام شہریوں کو کورونا ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکیں گی۔ہفتہ کووزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جاری کیئے گئے بیان میں کہاکہ کورونا وائرس کی وباء نے

تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے، اس وبا کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا۔وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔دوسری جانب ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناسے مزید 84 افرادانتقال کرگئے ،1923نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے،کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریبا چار فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 923 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 380 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 4 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی

مجموعی تعداد 21 ہزار 189 ہو گئی ہے، جبکہ کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 48 ہزار 937 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 452 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 8 لاکھ 60 ہزار 385 مریض اب تک اس بیماری سے

شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 393 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 34 لاکھ 71 ہزار 172 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 55 ہزار 6 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 82 لاکھ 63 ہزار 763 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 41 ہزار 789 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 241 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 350 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 5 ہزار 105 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا

وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 72 ہو چکی ہے، اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 135 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 626 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 763 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 25 ہزار 589 مریض اب تک

رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 287 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 456 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 551 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 629 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…