پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

چینی ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو ملک میں داخل نہیں ہونے دیں گے، سعودی عرب کا اعلان

datetime 4  جون‬‮  2021 |

ریاض (مانیٹرنگ +این این آئی) سعودی وزارت صحت کی طرف سے چینی ویکسین سائنو فارم لگوانے والے غیر ملکیوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی خبروں کی تردید سامنے آئی ہے، سعودی وزارت صحت کے مطابق صرف فائزر، آسٹرازینیکا، جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا کی کورونا ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو

سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔ اس خبر سے پاکستان سے سعودی عرب جانے کے منتظر محنت کشوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، دوسری جانب سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے چیئرمین مازن الکہموس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے الریاض اینی شی ایٹیو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی عرب کا ساتھ دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مازن الکہموس نے جنرل اسمبلی کے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے عالمی سطح پر کرپشن کی روک تھام کے لیے ایک وسیع اور جامع پروگرام الریاض اینی شی ایٹیو تشکیل دیا ہے۔ الریاض اینی شی ایٹیو کا مقصد بدعنوانی کی روک تھام کے لیے گلوب نیٹ ورک تشکیل دینا ہے جس کا مقصد سرحد پر سیہونے والی بدعنوانی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنا ہیں۔ انہوں نے اس اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے انسداد بدعنوانی نیٹ ورک میں شمولیت اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ الکہموس نے جرائم، منشیات اور بدعنوانی کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے فورم پر عالمی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کرنے پر اسمبلی

کے رکن ممالک کو مبارک باد پیش کی۔سعودی عرب کی انسدادبدعنوانی اتھارٹی (نزاہہ)کے صدر مازن ابراہیم الکہموس کا کہنا ہے کہ بہت سے ممالک کو اس وقت بھی اینٹی کرپشن کے نیٹ ورکس تک رسائی حاصل نہیں ہے، ایسا خواہ عدم مرکزیت کے عمل یا صلاحیت اوروسائل کی وجہ سے ہے مگر وہ اس رسائی سے محروم ہیں۔جی 20 کے الریاض اقدام کے تحت گلوب نیٹ ورک کی تشکیل اسی خلیج کو پاٹنے کے لیے کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…