بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کاروبار آخرت کیلئے کررہا ہوں مولانا طارق جمیل نے اپنے برانڈ”ایم ٹی جے” کولاہور میں بھی لانچ کردیا

datetime 3  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا طارق جمیل کے برانڈ ایم ٹی جے کو کراچی کے بعد لاہور میںبھی لانچ کردیا گیا جس کے آئوٹ لیٹ سٹور کا افتتاح مولانا طارق جمیل نے خود کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مولانا طارق جمیل کو ربن کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران

مولانا کے ہمراہ گلوکار امانت علی کو بھی سفید کپڑوں میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے اپنے فضل وکرم سے بے حد نوازا ہے ،دو مرتبہ پوری دنیا گھوم چکا ہوں لیکن میں یہ کاروبار آخرت کے لیے کررہا ہوں۔یاد رہے کراچی میں ایم ٹی جے کا افتتاح اپریل کے مہینے میں کیا گیا تھا ایم ٹی جے برانڈ کی افتتاحی تقریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہوئی، تقربب میں مولانا طارق جمیل اور سینیٹر فیصل واوڈا کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔اس موقع پر سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا جبکہ مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کی تجارت کا مقصد مدارس کو چلانا ہے تاکہ ان کا انحصار زکو پر نہ ہو۔تقریب میں راحت فتح علی خان نے حمد باری تعالی پڑھی جبکہ شفقت امانت علی نے اسمائے حسنی پڑھے۔خیال رہے کہ ایم ٹی جے، ملبوسات کو ایک اور نجی برانڈ کے اشتراک سے لانچ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…