بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور سینئر اداکار کورونا وائرس سے چل بسے

30  مئی‬‮  2021

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کے ایک اور سینئر اداکار و پروڈیوسر وینکٹ صوبہا عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد چل بسے۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں سینئر اداکار وینکٹ صوبہا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد اْنہیں چنئی کے ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھاجہاں اْن کا علاج جاری تھا

۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں داخل ہونے کے باوجود بھی اداکار وینکت کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی اور وہ کورونا وائرس کی جنگ لڑتے ہوئے گزشتہ روز اس دْنیا سے کوچ کرگئے۔اداکار وینکٹ صوبہا کی یوں اچانک موت پر بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور فلمسازوں کی جانب سے شدید دْکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سینئر اداکار وینکٹ صوبہا نے بھارت کی متعدد کامیاب فلموں میں حیرت انگیز اداکاری کی ہے، اس کے علاوہ وہ کئی فلموں کے پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں۔خیال رہے کہ بے قابو کورونا وائرس نے بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات کی زندگیاں چھین لی ہیں۔دریں اثنا بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر ریان اسٹیفن کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریان اسٹیفن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور گزشتہ دو ہفتوں سے گووا کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور ہفتے کے روز گووا میں انہوں نےاپنی آخری سانسیں لیں۔ بالی ووڈ اداکاروں کیارہ ایڈوانی، دیا مرزا اور ورون دھون سمیت متعدد فنکاروں نے ریان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پروڈیوسر ریان اسٹیفن گزشتہ 2 دہائیوں سے بالی ووڈ سے منسلک تھے۔ وہ الیکٹرک ایپلز اینٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس کے شریک بانیتھے۔ انہوں نے فلم ”اندو کی جوانی” پروڈیوس کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے شارٹ فلم ”دیوی” بھی پروڈیوس کی تھی جس میں اداکارہ کاجول، نیہا دھوپیا اور شروتی ہاسن نے کام کیا تھا۔پروڈیوسر ریان اسٹیفن نے ایک فلم میگزین کے لیے بطور کلب رپورٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا بعد ازاں انہوں نے مختلف پبلیکیشنز اور فلم کنسلٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ وہ مختلف ٹی چینلز ایم ٹی وی، زوم ٹی وی، زی اور نائن ایکس ایم کے ساتھ بھی منسلک رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…