جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعلی محمود خان ایک بار پھربھیس بدل کر بغیر پروٹوکول فقیر آباد اور خزانہ پولیس اسٹیشنز پہنچ گئے

datetime 29  مئی‬‮  2021 |

پشاور(آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اچانک چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز پھر سے بھیس بدل کر بغیر کسی پروٹوکول فقیر آباد اور خزانہ پولیس اسٹیشنز پہنچ گئے۔ وزیر اعلی نے ان تھانوں کے روزنامچہ رجسٹرز سمیت دیگر ریکارڈ چیک کیااور حوالاتیوں سے ملاقات کرکے ان سے پولیس کے برتاو کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

وزیر اعلی نے خزانہ  پولیس اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کی خرابی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تھانے کے انچارج کو سی سی ٹی وی کیمروں کو فوری طور پر فعال بنانے اور صفائی کی صورتحال کو فوری بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اس سلسلے میں رپورٹ بھی طلب کر لی۔وزیراعلی نے تھانہ فقیر آباد میں بہتر انتظامات اور ریکارڈ منظم انداز میں رکھنے پر عملے کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ نے ان تھانوں میں موجود سائلین سے بھی ملے اور اُن سے اُن کے مسائل اور پولیس کے رویے کے بارے میں دریافت کیا اور تھانوں کے عملے کو تھانوں میں آنے والے بزرگ شہریوں اور خواتین کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ حکومت تھانوں کو صحیح معنوں میں عام آدمی کی داد رسی اور انصاف کے مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے اور عوام کا اعتماد مکمل طور پر بحال کرنے کے لئے پولیس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام محکموں اور عوامی خدمات کے اداروں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور عوام کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔قبل ازیں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں شرپسند عناصر کی طرف سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں ایک راہگیر بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…