منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

چوبیس گھنٹوں کےد وران 2 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ملک میں کرونا وباء کے روزانہ کیسز میں کمی آتی جارہی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2455 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 73افراد جاں بحق ہوئےجبکہ 21سو چھتیس مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں ۔ دوسری جانب پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 290089 مریض اب تک صحت یاب ہونے کے بعد

گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 407 کورونا کے مریض صحت یاب ہو گئے۔یہ بات سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نبیل اعوان نے بتائی۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 7576 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے5618 بیڈ زخالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے1648 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 1218 بیڈز خالی ہیں۔ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا کہ کورونا کی خطرناک وبائی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے 3328 بیڈز آئسو لیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں سے 2758 بیڈز خالی ہیں۔ اِسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 446 بیڈز آئسولیشن وارڈز میں مختص کیے گئے جن میں 358 بیڈز خالی ہیں.انہوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU) میں 3459 بیڈ ز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے2371 بیڈز خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے HDU میں 927 بیڈز مختص کیے گئے جن میں سے 712 بیڈز خالی ہیں۔ سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے789 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے300 وینٹی لیٹرز زیر استعمال اور489 وینٹی لیٹرز تاحال خالی ہیں۔ اسی طرح لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے284 وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے جن میں سے زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد 126 اور 158 وینٹی لیٹرز خالی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…