منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

حضرت محمدۖ کو آخری نبی مانتا ہوں باعمل، پرہیزگار مسلمان ہوں، شہزاد اکبر

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کے الزاما ت پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حضرت محمدۖ کو آخری نبی مانتے ہیں، وہ باعمل، پرہیزگار مسلمان ہیں، انہوں نے ایف آئی آر کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے جس میں

انہوں نے کہا کہ ”کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیا پہ گمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں، نیچے دی گئی ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا تعزیرات پاکستان کے مطابق جرم ہے ،ان کا کہناتھا کہ مذہبی کارڈاستعمال کرنیوالوں کی عوام میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے،نذیرچوہان کیخلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے۔دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے شہزاد اکبر کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم نہیں چاہئیں گے کہ قادیانی ہم پر مسلط کئے جائیں،مجھے اس چیز کا خدشہ ہے کہ شہزاد اکبر بھی اسی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں یہی وجہ تھی کہ جس پر میں نے ان سے کہا کہ ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہہ دیں کہ حضرت محمد ۖ اللہ کے آخری نبی ہیں ،بات کلیئر ہو جائے گی ،اگر شہزاد اکبر ایسے الفاظ کہہ دیتے تو ان سے معافی مانگ لوں گا لیکن شہزاد اکبر نے وضاحت دینے کے بجائے میرے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے پاکستان کے آئین اور قانون کا پابند ہوں،ان کا کہنا تھا کہ تمام صورت حال سے جہانگیر ترین اور گروپ میں شامل تمام اراکین اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے اور جلد آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کروں گا ۔ا س سے قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کی درخواست پر جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف

مقدمہ درج کر لیاہے۔تفصیلات کے مطا بق ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ ریس کور س میں درج کیا گیاہے ، جس میں 506 ، 258 ، 189 ,153دفعات لگائی گئی ہیں ، شہزاد ااکبر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نذیر چوہان نے میرے خلاف ٹی وی پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگائے ، جس سے میرے اور میرے بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

یاد رہے کہ پولیس کو نذیر چوہان کے خلاف20مئی کو درخواست موصول ہوئی جس پر پنجاب حکومت نے کافی کوشش کی کہ مقدمہ درج نہ ہو لیکن معاملہ پیچیدہ ہو تا چلا گیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر کے خلاف مقدمے کے اندراج پر

موقف دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی انتقام کے لیے مذہبی کارڈکا استعمال کرناقابل مذمت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ذاتی انتقام کے لیے مذہبی کارڈکا استعمال کرناقابل مذمت ہے،پولیس کو ایم پی اے نذیرچوہان کیخلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ مشیرداخلہ شہزاداکبراپناکام بہتراندازسے کررہے ہیں،اپنے آفیشلزکے دفاع میں ناکامی پرریاست اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرسکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…