اسلام آباد (این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر Volkan Bozkirکے جموںوکشمیر کے بارے میں حالیہ بیان نے بھارت کو انتہائی حواس باختہ کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ولکن بوزکیر (Volkan Bozkir)نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے
دوران واضح طور پر کہا کہ جموں و کشمیر کی حیثیت اس وقت تک تبدیل نہیں کی جانی چاہئے جب تک اس تنازے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کی فلسطین کے ساتھ تسویہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ پاکستان کا فرض ہے کہ وہ اس تنازے کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر زور دار طریقے سے اٹھائے۔ ادھر بھارت کشمیر سے متعلق ولکن بوزکیرکر کے بیان پر سخت تلملا اٹھا ہے ۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمانArindam Bagchi نے کہا کہ Volkan Bozkirکا یہ بیان کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو مزید زور سے اٹھانا پاکستان کا فرض ہے ناقابل قبول ہے اور کشمیر کی صورتحال کو دوسرے عالمی حالات سے موازنہ کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔