جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

لیگی رہنما محمد زبیر او ر وفاقی وزیراسد عمر ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئے

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے معیشت کودیرپا ترقی کے راستے پرگامزن کرنا ہے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ جو پوچھ رہے ہیںکہ ”اچانک” معیشت کی رفتار کیسے تیزہوگئی،

ان کی خدمت میں 3 اپریل 2019 کا میرا یہ کلپ ہے اس وقت بتایا تھا کہ دوسال لگیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے، فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے۔دوسری جانب لیگی رہنماء محمد زبیر نے اسد عمر کی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بات معیشت تباہ حال ہے،افراط زر ریکارڈ ہونے کی حد پر ہے۔ہفتہ کوسابق گورنر سندھ نے معاشی صورتحال پر وفاقی وزیر کے ٹویٹ کا جواب دیا اور کہاکہ پہلی بات معیشت تباہ حال ہے،افراط زر ریکارڈ ہونے کی حد پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ2 کروڑ سے زیادہ افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے،موجودہ دور میں 50 لاکھ افراد روزگار سے محروم ہوگئے انہوںنے کہاکہ ایک منٹ کے لئے اگر ہم آپ کی بات مان بھی لیں تو پھر مسئلہ آپ کا کپتان ہے ،جس نے آپ کو اسی مہینے تبدیل کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…