پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایم ایم اے فائٹر حبیب نور محمد نے ماں سے کیے گئے وعدے کی خاطر 10 کروڑ ڈالر کی آفر ٹھکرادی‎

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم ایم اے فائٹر حبیب نور محمد گزشتہ سال اکتوبر میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق انگلش اخبار ڈیلی سٹار سے گفتگو کے دوران کے منیجر علی عبد العزیز نے حیران کن انکشافات کیے ہیں ۔ ان کے مطابق ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتہ قبل ایم ایم اے فائٹر اور باکسر حبیب نور محمد کو فلائیڈ مے ویدر کیساتھ فائٹ کرنے کیلئے 10کروڑ ڈالر (پاکستانی پندرہ ارب روپے ) کی

پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا ۔ عبدالعزیز نےانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایم ایم اے فائٹر حبیب نور نے یہ آفر اس لیے ٹھکرائی کیونکہ وہ ریٹائرمنٹ لے چکے تھے اور انہوں نے اپنی والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ کوئی فائٹ نہیں لڑیں گے انہوں نے اپنی والدہ سے کیا گیا وعدہ نبھایا اور 10کروڑ ڈالر کی آفر ٹھکرا دی ، نور حبیب نے کہا تھا اگر میری ماں مجھے یہ فائٹ لڑنے کی اجازت دیتیں ہیں تو وہ اسی صورت فائٹ لڑیں گے ورنہ میں اپنی ماں کیساتھ وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کروں گا ۔ واضح رہے کہ روسی ایم ایم اے ریسلر حبیب عبدالمناپووچ نورمحمدوف نے ابوظہبی میں یو ایف سی 254 نامی ٹورنامنٹ میں لائٹ ویٹ ٹائٹل جیت کر پروفیشنل ریسلنگ میں اپنا ناقابلِ تسخیر ہونے کا ریکارڈ تو برقرار رکھا ہی لیکن ساتھ ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔32 سالہ حبیب نورمحمدوف نے عبوری چیمپیئن جسٹن گیچی کو میچ کے دوسرے راؤنڈ میں ’ٹرائینگل چوک‘ نامی داؤ لگایا جس سے گیچی ہار تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے اور اس طرح حبیب کو 29ویں فتح حاصل ہوئی۔ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے حبیب کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس فتح کے ذریعے اپنے والد کو خراجِ تحسین پیش کیا جو ان کے کوچ اور استاد تھے۔ حبیب کے والد عبدالمناپ رواں برس جولائی میں کووڈ 19 کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے وفات پا گئے تھے۔حالانکہ متعدد افراد کا خیال تھا کہ نورمحمدوف ریٹائرمنٹ سے پہلے 30ویں فتح بھی حاصل کرنا چاہیں گے لیکن حبیب نے جذباتی انداز میں ریٹائرمنٹ سے قبل ساتھیوں سے اپنے گلووز کاٹنے کا کہا۔انھوں نے کہا کہ ’یہ میری آخری لڑائی تھی۔ میں اپنے والد کے بغیر یہاں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔یہ میرے والد کی وفات کے بعد پہلا موقع تھا کہ یو ایف سی نے مجھے کال کی اور جسٹن سے لڑائی کے بارے میں پوچھا، میں نے اپنی والدہ سے اس بارے میں تین دن تک بات کی۔وہ بھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں اپنے والد کے بغیر لڑوں لیکن میں نے ان سے وعدہ کیا کہ یہ میری آخری لڑائی ہو گی اور جب میں کسی کو زبان دے دوں تو میرا اس پر پورا اترنا لازم ہے۔ یہ میری آخری لڑائی تھی۔مجھے صرف یو ایف سی سے ایک چیز کی امید ہے اور وہ یہ منگل کے روز آپ نے مجھے نمبر ایک پاؤنڈ فار پاؤنڈ فائٹر قرار دینا ہے کیونکہ میں اس کا حق دار ہوں۔’میں ایک غیر متنازع یو ایف سی لائٹ چیمپیئن ہوں۔ 13 صفر کا ریکارڈ یو ایف سی میں اور 29 فتوحات کا ریکارڈ پروفیشنل ایم ایم اے کریئر میں۔ میرے خیال میں میں اس کا حق دار ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…