اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) لادی گینگ کے خلاف رینجرز اورپولیس کامشترکا آپریشن جاری ہے۔ ڈیرہ غازی خان کےقبائلی علاقے تمن کھوسہ میں لادی گینگ کےخلاف فورسز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، فورسز لادی گینگ کےٹھکانے تک پہنچ گئی ہے،گینگ کاسرغنہ اورارکان ٹھکانے پر موجود نہیں تھے،لادی گینگ کے ٹھکانےکو گراکر آگ لگادی گئی ہے۔
دوسری جانبپولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے ،آٹھ ٹھکانوں کو مسمار جبکہ بقیہ تمام ٹھکانوں کو جلادیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں لادی گینگ کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔آپریشن میں پولیس، رینجرز اور بارڈر ملٹری فورسز کے افسران اور جوان حصہ لے رہے ہیں۔آئی جی پنجاب انعام غنی کمانڈ اینڈ کنر ول روم سے آپریشن کی مانیٹرنگ کررہے ہیں جبکہ ڈی پی او عمر سعید ملک خود آپریشن کو لیڈ کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں پانچ سو پچاس جوان اسی گاڑیوں ،پانچ اے پی سیز ،چھ بلٹ پروف گاڑیوں اور ڈرون کیمروں کے ساتھ آپریشن کر ر ہے ہیں، آپریشن کرنے والی ٹیم کو چار سنائپر کی خدمات بھی حاصل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق لادی گینگ کے آٹھ ٹھکانوں کو مسمار جبکہ بقیہ تمام ٹھکانوں کو جلادیا گیا ہے۔
۔