جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کےحوالے سے اہم اعلان

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہاہے کہ ہم سکولوں میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دیں گے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہاکہ ہم نے سکولز میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دینی ہیں، اسکولز میں بہت زیادہ ہوا تو3ہفتوں کی چھٹیاں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کم سے کم چھٹیاں دے کر نیا تعلیمی سال شروع کردیں گے۔وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ویکسین لگوانے والوں کا تمام ڈیٹا موجود ہے، جو یہاں پر ویکسین کے لیے آرہا ہے وہ رجسٹرڈ ہورہا ہے، بہت سارے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے لاہور سمیت باقی تمام اضلاع میں آئندہ ماہ 7 جون سے تمام سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اہم فیصلے کی اطلاع صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ایک بیان میں دی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت باقی ماندہ اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں مشاورت ہوئی ہے ۔مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ 7 جون سے باقی ماندہ اضلاع میں بھی تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکول کھول دیئے جائیں گے۔ برائے مہربانی حکومت کے مرتب کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔۔دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15جون کے بعد بورڈ امتحانات شروع کرنیکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ایک بیان میں شفقت محمودنے کہاکہ گذشتہ روز ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ 15 جون کے بعد 12 ویں اور 10ویں جماعت کے امتحانات ترجیحی بنیاد پر ہوں گے،گیارہویں اورنویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کو ترجیح دی جائیگی تاکہ جامعات میں داخلے سے قبل ہی ان کے نتائج آسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…