بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کچے کے ڈاکوؤں کے گروہ یکجا ہونے لگے، مل کر پولیس سے لڑنے کا فیصلہ

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) شکارپور، کشمور، گھوٹکی، اور سکھر پولیس کا کچے کے علاقوں میں مشترکہ آپریشن جاری ہے، جس کے لیے 4 ایس ایس پیز نے اپنے اپنے علاقوں میں بیس کیمپ قائم کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے مشترکہ گرینڈ آپریشن کے خلاف سندھ کے کچے کے علاقے کے ڈاکوں کے بڑے گروہوں نے بھی اتحاد

کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کے گروہ یک جا ہونے لگے ہیں اور انھوں نے مل کر پولیس سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔تازہ رپورٹس کے مطابق سندھ کے شہر شکارپور سے ایس ایس پی تنویر تنیو اور سکھر سے ایس ایس پی عرفان سموں کچے میں موجود آپریشن کے لیے موجود ہیں، کشمور سے امجد شیخ اور گھوٹکی سے عمر طفیل بھی آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوں کی کمین گاہوں کا تیزی سے خاتمہ کیا جا رہا ہے، تاہم دوسری طرف ذرائع نے بتایا کہ جتوئی، سبزوئی اور تیغانی ڈاکوں کے گروہ یک جا ہو رہے ہیں، ڈاکوں نے مل کر پولیس سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس ایس پی تنویرتنیو کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے یک جا ہونے سے آپریشن میں مزید آسانی اور کامیابی ملے گی۔آپریشن کے سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی سکھر، 2 ڈی آئی جیز آفتاب پٹھان اور فدا مستوئی نے شکارپور میں ڈیرے ڈال دیے ہیں، ایڈیشنل آئی جی سکھر کامران فضل نے بتایا کہ کچے میں ڈاکوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو ڈاکو خود کو پولیس کے حوالے کرے گا اس کو عدالت میں پیش کر دیا جائے گا، اس وقت 2 ہزار سے زائد پولیس اہل کار و افسران اس آپریشن کا حصہ ہیں، پولیس نے بھی ڈاکوں کے خلاف جدید اسلحے کا استعمال شروع کر دیا ہے، اور مزید بکتر بند گاڑیاں شکارپور اور کشمور پہنچا دی گئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…