جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو ورثاء نے تشدد کرکے مار ڈالا،انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 27  مئی‬‮  2021 |

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 15سالہ لڑکی کی ورثاء کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں موت واقع ہو گئی۔پولیس کے مطابق ملزم زیادتی کے بعد لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا، ورثا نے لڑکی کوہسپتال منتقل کرنے کے بجائے اس پر تشدد کیا۔پولیس کے مطابق تشدد سے لڑکی کی موت واقع ہوئی جبکہ

لڑکی کا رشتے دار اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز وزیر آباد میں پیش آیا تھا۔دوسری جانب قصور کے نواحی علاقے میں ڈیرے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وکیل اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔اظہر ثانی ایڈووکیٹ اپنے ڈیرے میں موکل اور چند رشتے داروں کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ دو مسلح افراد نے داخل ہوکر اچانک فائرنگ کردی۔اظہر ثانی ایڈووکیٹ، مشتاق اور خاتون ثوبیہ بی بی موقع پر ہی چل بسے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار قصور نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔دریا خان میں شوہر نے گھریلو جھگڑا پر بیوی کو قتل کر کے مقتولہ کی نعش تھل کینال میں پھینک دی جسے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا پولیس مقدمہ قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے قصبہ دریاخان کے نواح قریشیاں والا میں خاوند نے گھریلو جھگڑا پر اپنی بیوی کو قتل کردیا اور خود کو بچانے کے لئے مقتولہ کی نعش تھل کینال میں پھینک دی پولیس نے مقتولہ کی نعش تھل کینال سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور واقعہ کا مقدمہ قتل درج درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…