منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

نمبر ون بائولر نے بابر اعظم کو مشکل ترین بیٹسمین قرار دیدیا

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی، لاہور (یواین پی)آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں جن کو میں نے بالنگ کرائی۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بالر پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ہوتے ہیں جن کو بالنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے اور بابر اعظم ان میں سے ایک ہے۔

پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی۔ ہر ٹیم میں ایک دو ایسے بیٹسمین ہوتے ہیں جن کو گیند کرانا مشکل کام ہوتا ہے لیکن آپ کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ملنے والی کامیابی فائدہ مند ہوتی ہے۔انہوں نے بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی مشکل قرار دیا۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کی بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس کا اعلان دورہ انگلینڈ سے قبل کیا جانے کا امکان ہے، قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی سے شروع ہو گی، سنٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے جس پر مشاورت جاری ہے۔

ہیڈکوچ، چیف سلیکٹر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور چیف ایگزیکٹو کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کئی کرکٹرز کو دوبارہ کنٹریکٹس میں شامل کیا جائے گا، حسن علی اور فہیم اشرف کو کنٹریکٹس کی پیشکش کی جائے گی، حسن علی کو بی کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فخرزمان کوبی،حارث رؤف اورمحمد حسنین کو سی کیٹیگری مل سکتی ہے، اظہرعلی ایک فارمیٹ کی وجہ سے بی میں آسکتے ہیں، محمد حفیظ کو بھی پیشکش ہوگی۔ فواد عالم کی بی کیٹیگری میں ترقی ہوسکتی ہے جبکہ اسد شفیق، شان مسعود اور حارث سہیل کی تنزلی کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…