اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے 2 سال میں مر جانے کے دعوے کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا ویکسین لینے والے تمام افراد 2 سال کے اندر مر جائیں گے، یہ دعویٰ مشہور نوبل انعام یافتہ سائنٹسٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔روزنامہ جنگ میں رفیق مانگٹ کی شائع خبر کے مطابق بھارت کے کئی اخبارات نے واٹس ایپ کے اس پیغام کو خبر بنا کر پیش کیا تاہم پریس انفارمیشن بیورو کے فیک نیوز

فیکٹ چیک نے اسے جھوٹی اور من گھڑت خبر قرار دیا اور بتایا کہ یہ بیان کسی نے نہیں دیاجس کے بعد کئی اخبارات اور ویب سائٹ نے اس خبر کو ہٹا دیا۔اس خبر کا خلاصہ یوں ہے کہ فرانسیسی ماہر وائرلوجسٹ اور نوبل انعام یافتہ لک مونٹاگنیئر نے تصدیق کی ہے کہ ان لوگوں کے بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے جن لوگوں نے ویکسین کو کسی بھی شکل میں لیا ہو، ان کی زندگی محض دو سال ہے۔ وائرولوجسٹ نے واضح طور پر کہا کہ کوئی امید نہیں ہے، اور نہ ہی ان افراد کا کوئی ممکنہ علاج ہے جو پہلے ہی ویکسین لے چکے ہیں ہیں۔ہمیں لاشوں کے آخری انتظام کے لئے تیار رہنا چاہئے۔اس ویکسین کے اجزاء کی تحقیق کرنے کے بعد سائنسی ماہرین نے دعووں کی حمایت کی اور کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین لی ہے،وہ سب اینٹی باڈی پر منحصر رہیں گے اور اس کے اضافے سے مر جائیں گے۔مزید کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔”یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے“۔ان لوگوں نے کہا کہ یہ ایک سائنسی غلطی کے ساتھ ساتھ طبی خرابی بھی ہے۔

یہ ایک ناقابل قبول غلطی ہے۔انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ تاریخ کی کتابیں یہ ظاہر کریں گی، کیونکہ یہ ویکسی نیشن ہے جو مختلف حالتوں کو پیدا کررہی ہے۔مونٹاگینیئر نے مزید کہا کہ بہت ساری وبائی امراض کے ماہرین اس کو جانتے ہیں مگر وہ اس مسئلے کے بارے میں خاموش ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ لائف سائنس ڈاٹ کام نے یہ دعویٰ امریکی این جی او کی

ویب سائٹ رائر فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر شائع مواد کے حوالے سے کیا۔ویب سائٹ نے بیان کی غلط تشریح کی،وہاں سے یہ خبر واٹس ایپ پر وائرل ہوئی۔ انڈیا ٹوڈے کے انٹی فیکٹ نیوز وار روم نے تصدیق کی کہ نوبل انعام یافتہ لک نے کہا کہ ویکسی نیشن ناقابل قبول غلطی اور طبی خرابی ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ویکسی نیشن لینے والے دوسال میں مر جائیں گے۔یہ بیان نہ ہی کسی معتبر اخبار میں شائع ہوا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…