اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

datetime 26  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن ) سعودی عرب نے اسرائیل سے دبئی جانیوالی ایک پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل ایئرلائن اور ٹورازم لیمیٹڈ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی فلائٹ661 نے مقامی وقت کے مطابق صبح6 بجے دبئی

کیلئے روانہ ہونا تھا۔ایئرلائن کمپنی کی ترجمان خاتون نے بتایا کہ سعودی عرب نے انہیں اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی اور اس کی وجہ بھی فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دفتر خارجہ اس سلسلے میں تمام معاملات دیکھ رہا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ریاض نے سعودی فضائی حدود کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے لیے تمام پروازوں (بشمول اسرائیل کی پروازوں) کی اجازت دینے پر اتفاق کیا تھا۔گزشتہ سال متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد اسرائیل اور مذکورہ عرب ملکوں کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہوئی تھیں۔ریاض نے ابھی تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے باضابطہ طور پر اتفاق نہیں کیا ہے لیکن اس نے متحدہ عرب امارات، سوڈان اور بحرین کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی مخالفت نہیں کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…