جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مفتی نے چھوٹی عمر کی شاگرد ہ سے شادی کرلی؟حقیقت مختلف نکلی سوشل میڈیا پر وائرل یہ شخص کون ہے؟ جانیں اس کی اصل حقیقت

datetime 25  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )سوشل میڈیا پر آج کل کچھ بھی وائرل ہو جاتا ہے کسی کی ذاتی زندگی کی حیثیت ہی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ کسی نے ٹک ٹاک پر اگر غلطی سے بھی کچھ شیئر کر دیا تو پھر وہ انسان راتوں رات وائرل ہو جاتا ہے اور پھر رہی سہی کسر کمنٹس پوری کر دیتے ہیں۔بالکل ایسا ہی اس شخص کے ساتھ ہوا ہے جس کو سب لاہور کے مفتی تقی قرار

دے رہے تھے جبکہ حقیقت اس سے بالکل مخالف نکلی۔ دراصل یہ شخص نہ تو کوئی مولوی ہے اور نہ ہی کوئی مفتی ہے۔ ساتھ ہی ان پر یہ بھی الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے مدرسے کی کم عمر شاگردہ سے چوتھی شادی کرلی۔جبکہ یہ لڑکی ان کی شاگردہ نہیں ہے ان کی بیوی ہے اور یہ کوئی مفتی نہیں بلکہ یہ عامر خان پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے اور امریکی ریاست ورجینیا میں اپنا رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتا ہے ۔۔ بتایا جاتا ہے یہ مودی کا اب سے بڑا کا مخالف ہے اور کشمیریوں کے حق میں آوازیں بھی اٹھاتا ہے۔یہ ٹک ٹاک اسٹار بھی ہیں انہوں نے اپنی اکلوتی بیوی کے ہمراہ عید کے موقع پر کی گئی فوٹو شوٹ کی ویڈیو اپنے آفیشل پیج پر اپلوڈ کی تھی جس کو لوگوں نے من گھڑت کہانیوں میں بدل ڈالا۔جبکہ خاتون کا نام ربی خان ہے۔ ربی خان یوٹیوب پر پکوان کی ویڈیوز بناتی ہیں۔ ان کی شادی کو کئی سال ہوگئے ہیں۔ یہ عامر کی واحد بیوی ہے جس سے عامر خان کے چار بچے ہیں، یہ دنوں آجکل امریکہ میں مقیم ہیں۔

عامر خان کا ‘مفتی تقی لاہوری’ کے نام سے یوٹیوب چینل ہے جس پر وہ اسلامک ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔ اِسی طرح عامر خان نے یہ ویڈیو اپنے یوٹیوب پر پوسٹ کی اور کسی نے وہاں سے اْٹھا کر سوشل میڈیا پر ‘مفتی تقی لاہوری ‘ کے نام سے وائرل کر دی۔ یہ بات خود عامر اور ربی نے اپنے فیس بْک پیج اور پروفائل پر دوستوں کو بتائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…