ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں سیاحت کے لئے نئی ائیر لائن متعارف، لائسنس جاری کر دیا گیا

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن) پشاور، چترال، گلگت، سکردو اور گوادر کے لئے نجی ائیر لائن کو لائسنس جاری کر دیا ہے سیاحت کے فروغ کے لئے سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیر لائن کو لائسنس جاری کرنے کے بعد نجی ائیر لائن کی جانب سے سروس کا آغاز اگلے مہینے سے کردیا جائے گا۔ نارتھ ائیر اسلام آباد سے گلگت، سکردو،

چترال، گوادر کے لئے فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا اس سے قبل پی آئی اے کے چترال، سکردو، گلگت کے لئے فلائٹ آپریشن تھی۔ دوسری جانب پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز لینڈ کر گئی ہے۔ایئربس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے۔ پرواز پی کے 6544 کو کیپٹن قاسم قادر اور کیپٹن مہدی نے آپریٹ کیا۔ 7ہزار فٹ بلندی پر واقع اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلندترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔دوسری جانب پاکستان سیٹیزن پورٹل پر دو بیوہ بہنوں کی دہائی، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔ پیر کو وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے،وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ کا کارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ وزیر اعظم آفس نے حکم دیاکہ اعلی افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ راولپنڈی کے

سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعظم آفس نے کہاکہ سرکاری افسران کے عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے،افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔وزیراعظم آفس نے کہاکہ غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی

کاروائی کی جائے گی،بیوہ بہنوں نے وزیراعظم کو پورٹل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی شکایت کی تھی۔ وزیراعظم سے شکایت کی گئی کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بنا موقف جانے ہماری شکایت کو خارج کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سائلین پر شکایت واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…