جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

خبیب فاؤنڈیشن نے 3یتیم ہونے والے کمسن فلسطینی بچوں کی کفالت کا ذمہ لے لیا

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے فلاحی ادارے خبیب فاؤنڈیشن نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے یتیم ہونے والے بچے ”برا صابر سلیمان“ اور ان کے دو کم سن بھائیوں کی کفالت کی ذمہ داری لے لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمسن فلسطینی بچے برا صابر سلیمان کے والد صابر سلیمان اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے اور برا

صابر سلیمان کی اپنے والد کے جنازے کے ساتھ آہ و بکا کرتے ہوئے ویڈیو نے دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا پردہ چاک کیا تھا۔ویڈیو میں برا صابر سلیمان والد کے جنازے کو دیکھ کر اسرائیلی مظالم پر دہائی دیتے اور والد کے جنازے کے آگے غم کی حالت میں چلتے ہوئے دکھائی دئیے۔خبیب فاؤنڈیشن کے ترجمان نے ایکسپریس کو بتایا کہ خبیب فاؤنڈیشن نے اپنے پروگرام ”اکرامِ یتیم“ کے تحت برا صابر سلیمان اور ان کے دو کم سن بھائیوں یحییٰ صابر سلیمان اور موسیٰ صابر سلیمان کی کفالت کا ذمہ لے لیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ خبیب فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے تینوں بھائیوں کی دل جوئی کے لیے کھلونے اور تحائف پہنچائے اور اب ان کی کفالت خبیب فاؤنڈیشن انجام دے گی، کھلونے اور تحائف وصول کرتے ہوئے برا صابر نے خبیب فاؤنڈیشن اور فلسطین کے یتیم بچوں کی کفالت میں اپنا حصہ ڈالنے والے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان نے کہا کہ بچوں کو خصوصی مرکز میں سکونت فراہم کی جائیگی اور ان کی تعلیم، رہائش، کھانے پینے کے تمام اخراجات فاؤنڈیشن برداشت کریگی، اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے نتیجے میں 75 ہزار افراد بے گھر ہوئے جبکہ 500 بچوں کے سروں سے ان کے والد کا سایہ ہٹ گیا۔ترجمان نے بتایا کہ یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ خبیب فاؤنڈیشن نے متاثرہ

علاقوں میں بے گھر افراد کے لیے خوراک، ادویات اور ضرورت کی دیگر اشیاء کی فراہمی شروع کردی ہے، پاکستان سے براہ راست امدادی سامان فلسطین نہیں جاسکتا تاہم شام کی فلسطین سے ملنے والی سرحد کے راستے امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے یہ امدادی سرگرمیاں خبیب فاؤندیشن اپنی شریک فلاحی انجمنوں کے ساتھ مل کر انجام دے رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…